پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ کل شروع ہو گا
منگل 5 مئی 2015 13:25
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ بدھ کو شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔قومی ٹیم کو سیریز کا اختتام جیت کے ساتھ اور آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن قائم رکھنے کیلئے جیت کا چیلنج در پیش ۔شاہینوں کوتیسری پوزیشن برقراررکھنے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، شکست کی صورت میں ٹیم دودرجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپرلڑھک جائیگی۔
ڈرا ہوا توپاکستان ننانو ے پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبرپرچلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درومیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ اج میر پور میں شروع ہو گا ۔دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم نے میر پور میں گرم موسم میں سخت ٹریننگ کی ۔(جاری ہے)
پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے کھیل کے تینوں شعبوں پر بھرپور توجہ دی گئی۔
کھلاڑیوں کے فٹنس معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پریکٹس سیشن کے بعد فزیکل ٹریننگ بھی کرائی گئی ۔شدید گرمی میں پریکٹس سیشن کے دوران سعید اجمل بھی سرگرم نظر آئے، مگر اسپن بولنگ کوچ کی توجہ ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ پر مرکوز رہی، قومی ٹیم کو سیریز کا اختتام جیت کے ساتھ اور آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی 3پوزیشن قائم رکھنے کیلئے جیت کا چیلنج در پیش ہو گا۔شاہینوں کوتیسری پوزیشن برقراررکھنے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، شکست کی صورت میں ٹیم دودرجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپرلڑھک جائیگی۔ ڈرا ہوا توپاکستان ننانو ے پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبرپرچلا جائیگا۔کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ رینکنگ میں تنزلی سے بچنے کے لئے بنگال ٹائیگرز کو ہر حال میں قابو کرنا ہوگا۔ دوسری جانب میزبان ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئیپ کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کے خواہاں ہیں۔ بنگلا دیش کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ بدھ کو ڈھاکہ میں ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.