بدین ، مرزا فارم کی طرف جانے والے تمام راستے سیل ، ذوالفقار مرزا کا گھیراؤ تنگ، گرفتار کرنے کا فیصلہ
منگل 5 مئی 2015 15:19
بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) بدین کے مرزا فارم کی طرف جانے والے تمام راستے بکتر بند گاڑیوں اور پولیس موبائل کھڑی کرکے بند کردیئے گئے، ذوالفقار مرزا کا گھیراؤ تنگ کرکے گرفتار کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح سے ہی بدین کے 3 تھانوں کی پولیس اور 12 سے 15 بکتر بند گاڑیاں اور 20 سے زائد پولیس موبائلوں کے ذریعے مرزا فارم کی طرف جانے والے تمام راستے سیل کردیئے گئے ہیں اور 100 کے قریب پولیس اہلکار مقرر کردیئے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مرزا فارم پر مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان موجود ہیں جن کی گرفتاری کیلئے آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ دوسری جانب پولیس کے اس عمل پر مرزا فارم پر موجود ڈاکٹر ذوالفقار مرزا خود مرزا فارم کے مین گیٹ پر کرسی رکھ کر بیٹھ گئے ہیں۔(جاری ہے)
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ہاتھ میں رائفل بھی موجود ہے۔ وہ کہہ رہے کہ مقابلے کیلئے تیار ہوں جبکہ مرزا کے حامیوں نے روتے ہوئے واپس فارم میں جانے کیلئے منتیں کررہے تھے لیکن ڈاکٹر ذوالفقار مرزا مین گیٹ پر موجود ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مرزا فارم پر کسی بھی وقت بڑے آپریشن کے امکانات موجود ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی طرف سے اپنے وکیل اشرف سموں کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کراچی رزاق آباد سے اسپیشل پولیس فورس کی 12 سے 15 گاڑیاں مرزا فارم بدین پر آپریشن کیلئے روانہ کردی گئی ہیں۔ ادھر سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے اور مرزا فارم پر فائرنگ کی گئی ہے۔ میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ میری 6 مئی تک سندھ ہائی کورٹ سے مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے اس کے باوجود ضمانت کی تاریخ ختم ہونے سے قبل مجھے گرفتار کیا گیا تو یہ عمل توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا جس کے ذمہ دار ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی بدین، ایس ایس پی ٹھٹھہ، ایس پی تنڈو محمد خان، ایس ایس پی سجاول اور آئی جی سندھ ہوں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.