پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات میں آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ریلی
آزادی صحافت کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ دارانہ رویہ لازم ہے ،انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشینہ سلیم
منگل 5 مئی 2015 19:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات کے زیر اہتمام آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے پلے کارڈ اور بینر ز اٹھا رکھے تھے جن پر صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لئے نعرے درج تھے۔ریلی میں انچارج طلبہ امور ادارہ علوم ابلاغیات شبیر سرور، سیماب فر بخاری، شفیق کمبوہ اور دیگر فکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا، اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات کی انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے کہا کہ آزادی صحافت کو یقینی بنانے کے لئے ذمہ دارانہ رویہ لازم ہے اور صحافی تنظیمیں اور میڈیا کے ادارے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف ان ممالک نے ترقی کی جہاں صحافتی آزادی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سنسنی خیزی ، بریکنگ نیوز کی دوڑاور ریٹنگ حاصل کرنے کی کشمکش صحافت کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اپنے اندر تبدیلی لانا ہوگی اور خود کو بہتر بنانا ہوگاتاکہ میڈیا معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکے اور اسی کے ذریعے آزادی صحافت کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر شبیر سرور کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کاعالمی دن ہمیں صحافیوں کی قربانیوں کی یاد دلانے کے لئے منایا جاتا ہے جن میں پاکستانی صحافیوں کی لازوال قربانیاں سر فہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال آزادی صحافت کے عالمی دن کا مقصد صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.