سینیٹ میں کے فور منصوبہ اور سندھ میں بس پر بجلی کی تاریں گرنے سے متعلق تحاریک التواء منظور
منگل 5 مئی 2015 20:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ایوان بالا میں کے فور منصوبہ اور سندھ میں بس پر بجلی کی تاریں گرنے سے متعلق تحاریک التواء منظور کرلی گئیں ۔منگل کو سینٹ اجلاس میں سینیٹ میں کے فور پراجیکٹ سے متعلق سینیٹر نسرین جلیل اور کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی کی تحریک التواء بحث کے لئے منظور کر لی گئی،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کے فور منصوبہ ملک کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وفاقی حکومت سندھ حکومت کی ضرورت کے مطابق منصوبہ کا 50 فیصد حصہ ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ کی 50 فیصد لاگت وفاقی حکومت ادا کرنے کو تیار ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔اس تحریک پر بحث کرانے کے وقت کے تعین کا فیصلہ سینیٹ سیکرٹریٹ کرے گا۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں کستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر خالدہ پروین نے کہا ہے کہ سندھ میں بس پر بجلی کی تاریں گرنے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔ سندھ میں پیش آنے والے اس واقعہ میں 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اس واقعہ کا نوٹس لے کر اس کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور رپورٹ 15 دن میں ایوان میں پیش کی جائے۔
جس پر قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ سندھ میں بس پر بجلی کی تاریں گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اس کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ، واقعہ کی تفصیلات کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.