آرٹیکل 62اور 63 کی شقیں’’ معطل ‘‘کر کے لٹیروں ،ٹیکس چوروں پر پارلیمنٹ کے دروازے کھولے گئے‘دو چار حلقوں کے نتائج کالعدم ہونا اہم نہیں، پورا نظام دھاندلی زدہ ہے‘کارکنوں نے قربانیاں دیکر انتخابی دھاندلی کے خاتمہ کیلئے 2013 میں لانگ مارچ کیا‘دھاندلی کو تحفظ دینے والا نظام دھاندلی کا خاتمہ نہیں کر سکتا
سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی میڈیا سیل کے اراکین سے ٹیلیفونک گفتگو
منگل 5 مئی 2015 20:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کے خاتمہ کیلئے 2013 میں لانگ مارچ کیا تھا مگر تب سٹیٹس کو کی حامی جماعتیں ہمارے خلاف ایک ہو گئی تھیں۔دو چار حلقوں کے نتائج کالعدم ہونا اہم نہیں پورا نظام دھاندلی کی پیداوار ہے۔ عوامی تحریک کے کارکنوں نے قربانیاں دیکر انتخابی نقائص کی طرف عوام اور قومی اداروں کی توجہ مبذول کروائی موجودہ اور سابق حکمرانوں نے مخالفت کی کیونکہ ان کی بقا ہی اس فرسودہ اور استحصالی نظام سے وابستہ ہے۔
منگل کو ٹیلیفون پر مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سیل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے حقیقی جمہوریت کا راستہ روک رکھا ہے اور عوام کو ان کے مرضی کے نمائندے منتخب نہیں کرنے دئیے جارہے۔(جاری ہے)
موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ غیر آئینی الیکشن کمیشن کے ذریعے وجود میں آئی۔ دھاندلی کو تحفظ دینے والا نظام دھاندلی کا خاتمہ نہیں کر سکتا۔
دھاندلی کے موجودہ سسٹم نے ہی باریوں کی سیاست کے منفی اور غیر آئینی کلچر کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2013 کے الیکشن کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ انفرادی حلقوں کا جائزہ لینے کی بجائے پورے انتخابی عمل کا جائزہ لیا جائے کیونکہ 2013 کے انتخابات کروانے والا الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 213اور 218 کے خلاف بنایا گیا۔ امیدواروں کی سکروٹنی کے موقع پر آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کو غیر اعلانیہ طور پر معطل کر کے لٹیروں، ٹیکس چوروں کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے کھولے گئے۔حکمرانوں نے عوام سے مینڈیٹ لیا نہیں بلکہ چرایا۔این اے 125 کے فیصلہ سے قوم کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر آئینی الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے جون 2012 کے فیصلہ کو بھی بلڈوز کیا، جب بنیاد میں رکھی جانے والی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی ہو گی تو اس پر کھڑی ہونے والی عمارت سیدھی کیسی ہو سکتی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ جعلی ووٹوں پر قائم ہونے والی حکومت ملک اور عوام کی خاک خدمت کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
صدر زرداری پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے، رانا تنویر حسین
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.