اجنبی شخص خود کو سینیٹر ظاہر کر کے ایوان میں داخل ٗ سینیٹ کی سکیورٹی کا پول کھول دیا
چیئرمین سینیٹ نے سیکیورٹی چیف سمیت اہلکاروں کو معطل کردیا
منگل 5 مئی 2015 21:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ایک اجنبی شخص خود کو سینیٹر ظاہر کر کے ایوان میں داخل ہوا اور سینیٹ کی سکیورٹی کا پول کھول دیا جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حراست میں لے لیا ٗ چیرمین سینیٹ نے سکیورٹی چیف سمیت اہلکاروں کو معطل کردیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ایک اجنبی شخص نے خود کو سینیٹر ظاہر کیا تو سکیورٹی اہلکاروں نے بھی اس سے کچھ پوچھنے کی زحمت نہ کی جس پر وہ شخص با آسانی سینیٹ میں داخل ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد اس غیر متعلقہ شخص کی نشاندہی پر سکیورٹی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ شروع کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے ایوان کے اندر غیر متعلقہ شخص کے داخلے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سینیٹ کے چیف سیکورٹی اذفیسر سمیت دیگر اہلکاروں کو بھی معطل کردیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.