اسلام آباد مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ماڈل ٹاؤن سے ملزمان نے نوجوان لڑکی کو اغواء کرلیا

بدھ 6 مئی 2015 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) اسلام آباد مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ماڈل ٹاؤن سے نا معلوم ملزمان نے نوجوان لڑکی کو اغواء کرلیا، عیاشی کیلئے لائی جانے والی لڑکی رنگے ہاتھوں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سڑک پر پیدل جانے والا نوجوان عمر حیات تیز رفتاری سوزوکی پک اپ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

محمد نیاز نے بتایا کہ ملزم حق نواز ڈرائیور نے ملزمان وقاص، عباس اختر، ارشد چن اور شہزاد کے صلح مشورے سے ٹکر ماری، جس سے میرا بیٹا عمر حیات جاں بحق ہوا، تھانہ شالیمار نے چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

کھنہ کے علاقہ میں محمد شیراز سڑک عبور کر رہا تھا کہ کیری ڈبہ نمبر اے کے بی 224جس کو ڈرائیور مدثر علی چلا رہا تھا کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، سہالہ کے علاقے مغل سے شاہد محمود کی بہن سری بی بی عمر 15 یا 16سال کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا، آبپارہ کے علاقہ شکرپڑیاں قابل اعتراض میں حالت میں مخبر کی اطلاع پر منیر احمد ،زرینہ بی بی کو زنا کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کرلیا۔ آبپارہ پولیس نے کپڑے پہنا کر دونوں کو حراست میں لے کر تھانہ آبپارہ لے آئی۔

متعلقہ عنوان :