بجلی وگیس لوڈشیڈنگ، جنریٹر اور یوپی ایس کے استعمال میں کمی،سولر پینل کے استعمال میں اضافہ ہوگیا

ہفتہ 9 مئی 2015 14:28

بجلی وگیس لوڈشیڈنگ، جنریٹر اور یوپی ایس کے استعمال میں کمی،سولر پینل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے یو پی ایس اور جنریٹر کی افادیت میں کمی کے بعد سولر پینل کے استعمال میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری توانائی بحران کے دوران بجلی وگیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث گرمی سے بچنے کیلئے جنریٹر اور یو پی ایس استعمال کرنیوالے صارفین نے اب سولر پینلز کا استعمال شروع کردیا ہے ،پاکستان میں اوسطا 16 گھنٹے سورج کی روشنی موجود ہوتی ہی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق شمسی توانائی کو استعمال کر کے پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں گھر کا ایک کمرہ روشن کرنے کیلئے سولر پینل کے سب سے چھوٹے سسٹم کو انسٹال کیا جاسکتا ہے تاہم الیکٹرک آلات کا استعمال زیادہ ہو تو اس سسٹم کو وسعت دینی پڑتی ہے۔سولر سسٹم کے استعمال میں اضافے کے پیش نظر کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے آلات میں پنکھے، بلب اور روم کولر بھی دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :