سیشن جج ویسٹ اسلام آباد نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے عمران خان کیخلاف 20ارب کے ہرجانہ کیس میں مدعا علیہ کے وکیل کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دیدیا‘ سماعت 16مئی تک ملتوی
ہفتہ 9 مئی 2015 21:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ویسٹ محمد تنویر میر نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 20ارب روپے ہرجانہ کیس میں مدعا علیہ کے وکیل کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 16مئی تک ملتوی کر دی ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کے روز ہرجانہ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سابق چیف جسٹس کے وکیل احسن الدین شیخ و دیگر وکیل پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی طرف سے خاور شاہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت میں ایک متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عدلیہ کے اعلیٰ منصب پر فائز رہنے والے مستغیث کی طرف سے کورٹ فیس مکمل جمع نہیں کرائی گئی جس پر سابق چیف جسٹس کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل ہر تاریخ پر نئی متفرق درخواست دائر کر دیتے ہیں فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کے وکیل کوجواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت سولہ مئی تک ملتوی کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.