پنجاب حکومت کی بیڈگورننس کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں: عوامی تحریک

ڈاکٹرز، نابیناؤں کے بعد استاد، کسان بھی سڑکوں پر آ گئے‘ بریگیڈیر(ریٹائرڈ)مشتاق لِلہ کی عمائدین شہر سے گفتگو

ہفتہ 9 مئی 2015 21:27

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) بریگیڈیر(ریٹائرڈ) مشتاق لِلہ صدر شمالی پنجاب پاکستان عوامی تحریک نے کہا ہے کہ عوامی تحریک اساتذہ اور کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اساتذہ اور کسانوں کے مسائل حل کیے جائیں اور حکمران ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ان طبقات کے خلاف جنگ بند کر دیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میڈیاسیل میں عوامی تحریک کے عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عمائدین شہر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی بیڈگورننس کے باعث عوام سراپا احتجاج ہیں،ان کے بنیادی آئینی و قانونی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرز ،نابیناؤں کے بعد اساتذہ اور کسان بھی سڑکوں پر آ گئے، گونگی، بہری حکومت عوامی مسائل اور تکلیفوں سے لا تعلق سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں مصروف ہے جس کے پیچھے کرپشن اورکمیشن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ دو یوم پنجاب کے سب سے بڑے جمہوری ایوان کے سامنے سڑک پر پڑے رہے مگر سنگدل اور علم دشمن حکمرانوں کو اتنی بھی توفیق نہ ہوئی کہ وہ ان کے مسائل سن کر انہیں تسلی ہی دے دیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تذلیل کرنے والے درحقیقت آئندہ نسلوں کا مستقبل تاریک کررہے ہیں۔ استاد کا احترام نہ کرنے والے شرح خواندگی میں اضافہ کے مسلسل جھوٹے دعوے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے موجودہ حکمران صرف ٹھیکیدار دوست پالیسیاں اور منصوبے دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :