نلتر ہیلی کاپٹرحادثہ: متاثرہ ممالک کے وفود میتیں لینے پاکستان پہنچ گئے
فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 13:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء) نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے سفارتی اہلکاروں کے متعلقہ ممالک کے وفود پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ناروے، فلپائن، انڈونیشیا اور ملائشیا کے وفود پاکستان آئے ہیں اور ان کے ہمراہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ماہرین بھی موجود ہیں۔ مذکورہ ممالک کے ماہرین اپنے ممالک کے سفیروں کی میتوں کی شناخت میں پاکستان کی مدد کریں گے۔
تین میتوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کی تیاریاں سی ایم ایچ اسپتال میں مکمل ہوچکی ہیں اور پاکستابی ڈاکٹر اور متعلقہ ممالک کے ماہرین مشترکہ ڈی این اے رپورٹ تیار کریں گے۔ دوسری جانب نیدرلینڈ کے سفیر جو کہ حادثے میں زخمی ہوئے ہیں ان کو لینے کے لئے ایئر ایمبولینس جلد ہی پاکستان پہنچنے والی ہے۔(جاری ہے)
دفترِ خارجہ سے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق ضابطے کی کاروائی میں دو سے تین دن کا وقت درکار ہے جس کے بعد مذکورہ ممالک کے سفیروں کی میتیں ان کے آبائی ممالک عزت و احترام کے ساتھ روانہ کردیں جائیں گی۔
اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف اعلان کرچکے ہیں کہ ہرمیت کے ساتھ ایک وفاقی وزیربھی جائے گا۔ پاک فوج کے ایم 17 ہیلی کاپٹر کو 08 مئی 2015 کو تکنیکی خرابی کے سبب گلگت کے علاقے نلترمیں حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو پائلٹس اور چیف انجینئر شہید جبکہ 6 غیرملکی افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ناروے کے سفیر،فلپائن کےسفیر اور ان کی اہلیہ اور ملائشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات شامل ہیں۔ حادثے میں پولینڈ اورہالینڈ کے سفیروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونےوالےپائلٹس میجر فیصل اور میہجر التمش ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.