پشاورمیں قائم اتواربازارمیں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں غریبوں کی دسترس سے باہرہوگئیں

حیات آباد سستا بازار بھی امیروں اور سرکاری افسروں کے نرغے میں ہیں،غریب عوام کوکوئی چیزمناسب نرخ میں دستیاب نہیں

اتوار 10 مئی 2015 16:37

پشاورمیں قائم اتواربازارمیں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں غریبوں کی دسترس ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں قائم اتواربازارمیں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں غریبوں کی دسترس سے باہرہوگئیں،حیات آباد سستا بازار بھی امیروں اور سرکاری افسروں کے نرغے میں ہیں،سبزیوں اورپھلوں سمیت دیگر اشیاء کی نرخ آسمانی سے باتیں کرنے لگیں،بازار میں امرا کے ساتھ ساتھ سرکاری افسران کے زیر استعمال سرکاری نمبر پلیٹ لگی نیو ماڈل گاڑیاں میں دیکھنے میں آئیں۔

حیات آباد میں قائم اتوارسستا بازار میں امیروں کو دیکھ کر دوکانداروں اور چھاپڑی فروشوں نے من مانے دام وصول کرنا شروع کردیئے ہیں ۔خیبر پختونخوا کا صوبائی دارلحکومت پشاور جسکے کچھ کلو میٹر دور جدید رہائیشی بستی حیات آباد میں واحد سستا بازار قائم ہے جو صرف اتوار کے دن لگتا ہے ۔

(جاری ہے)

کہنے کو تو اس اتوار بازار میں کھانے پینے کی اشیاء جیسے سبزیاں ، پھل ، مشروبات سمیت کئی دیگر چیزیں بھی میسر ہوتے ہیں لیکن غریب عوام کو اس بازار سے بھی کچھ سستے داموں میسرنہیں،بازار میں جہاں نظر جائے وہاں امرا کے ساتھ ساتھ سرکاری افسران کے زیر استعمال سرکاری نمبر پلیٹ لگی نیو ماڈل گاڑیاں کھڑی نظرآئیگی۔

اور ان میں آنے والے ہوشیار چند ایک ہی پھیرے میں پورے ہفتے کا سامان خریدتے ہیں ۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ امیروں کو مال فروخت کرنے میں انہیں کافی محنت کرنا پڑتی ہے ۔غریب عوام اتوار بازار میں کوئی سستی چیز میسر نہیں وہاں بازار میں جا بجا گندگی اور ٹوٹے پھوٹے راستوں سمیت سیکیورٹی نہ ہونے کے برابرہیں،

متعلقہ عنوان :