اوکاڑہ،ویٹرنری ڈاکٹر اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ ،دوملزمان سے دو من مردہ جانوروں کا گوشت برآمد

اتوار 10 مئی 2015 17:00

اوکاڑہ،ویٹرنری ڈاکٹر اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ ،دوملزمان سے دو من ..

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) ویٹرنری ڈاکٹر اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ دوملزمان سے دو من مردہ جانوروں کا گوشت برآمد تفصیلات کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر محمد ثاقب مجید نے اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ بی ڈویژن کے ہمراہ چونگی نمبر 6 پر کامیاب چھاپہ مارتے ہوئے دو ملزمان اللہ دتہ اور مشتاق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو من مردہ جانوروں کا بدبو دار مضر صحت گوشت برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا پولیس نے ملزمان کیخلاف سکاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :