پنجاب کےنئے گورنر رفیق رجوانہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 18:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء) سابق سینیٹر رفیق رجوانہ نے بطور پنجاب گورنر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے حلف لیا۔
(جاری ہے)
رفیق رجوانہ بنیادی طور پر قانون دان اور سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ ہیں تاہم ان کا شمار جنوبی پنجاب کی متحرک سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے، کئی دہائیوں پر محیط اپنے سیاسی کریئر میں وہ ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے ہیں اور (ن) کے ٹکٹ پر 2 مرتبہ سینیٹربھی منتخب ہوئے۔
رفیق رجوانہ مسلم لیگ (ن) ملتان کے جنرل سیکرٹری، سینیئر نائب صدر، مسلم لیگ ن پنجاب سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبراوراپنی جماعت کے لائرز ونگ کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 اگست 2013 کو گورنر پنجاب کے منصب پر فائز ہونے والے چوہدری محمد سرور نے رواں برس جنوری کے آخر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.