پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے ٹوئٹس جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا،سلمان اکرم راجہ نے ٹوئٹس میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پرتنقید کی تھی ،پی ٹی آئی ،انگھوٹوں کی تصدیق کا حق ہونا چاہیے ، اپنے بیان پر آج بھی قائم ہوں ،سلمان اکرم راجہ
اتوار 10 مئی 2015 22:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دوہزار تیرہ کے عام انتخابات کے بعد کئے گئے ٹوئٹس پیغامات انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے ٹوئٹس حاصل کرلئے سلمان اکرم راجہ نے ٹوئٹس میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پرتنقید کی تھی اور الیکشن کمیشن کی انتخابات کے دوران کارکردگی کو بھی تنقید کانشانہ بنایا تھا۔
تحریک انصاف نے ان ٹوئٹس کو عدالتی کمیشن میں بطور شواہد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی کمیشن کا اجلاس(آج) پیر کو چیف جسٹس ناصرالمک کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں ہوگا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سماجی ویب سائٹ پر کہا کہ انہوں نے 2013 میں جو کچھ کہا تھا وہ آج بھی اس پر قائم ہیں، سلمان اکرم راجہ کے مطابق انگھوٹوں کی تصدیق کا حق ہونا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.