انڈونیشیا کے شمالی ساحلوں کے قریب سمندر میں پھنسی مسافر کشتی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ، مسافر کشتی پر برما کی روہنجیا مسلمان برادری کے تقریباً پانچ سو افراد سوار تھے رپورٹ

اتوار 10 مئی 2015 22:29

انڈونیشیا کے شمالی ساحلوں کے قریب سمندر میں پھنسی مسافر کشتی کو ڈوبنے ..

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2015ء) انڈونیشیا کے شمالی ساحلوں کے قریب سمندر میں پھنسی مسافر کشتی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا مسافر کشتی پر برما کی روہنجیا مسلمان برادری کے تقریباً پانچ سو افراد سوار تھے۔حکام کے مطابق کشتی پر کئی خواتین اور بچے بھے سوار تھے اور انھیں اس وقت بچایا گیا جب یہ انڈونیشیا کے صوبے ایکے کے ساحل سے کچھ دور پانی میں پھنس گئی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ میانمار یا برما میں روہنجیا مسلمانوں کو ملک کا شہری تسلیم نہیں کیا جاتا اور حالیہ برسوں میں ہزارہا روہنجیا تعصب سے مجبور ہو کر ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔صوبہ ایکے کے امدادی ادارے کے سربراہ نے بتایا کہ انھیں اتوار کی صبح اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ سمندر میں ایک کشتی پھنسی ہوئی ہے جس پر کئی لوگ سوار ہیں ہم نے اپنی ٹیمیں اس جانب روانہ کر دیں جنھوں نے 469 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا لیا۔ یہ لوگ برما کے روہنجیا ہیں اور کشتی پر بنگلہ دیشی بھی سوار تھے۔ ہماری اطلاع کے مطابق ان تمام لوگوں کو بچا لیا گیا

متعلقہ عنوان :