جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے شخص کو گورنر بنا دینے سے علاقے کا احساس محرومی ختم نہیں ہو گا‘دھاندلی زدہ حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی ،جاگیر داروں نے 65سالوں سے اقتدار پر قبضہ کر رکھا ہے

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا صاحبزادہ حامد رضا کی انجمن طلباء اسلا م کے وفد سے گفتگو

پیر 11 مئی 2015 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی ،جاگیر داروں اور سرمایہ داروں نے 65سالوں سے اقتدار پر قبضہ کر رکھا ہے،جمہوریت اور سیاست کو قبضہ گروپ سے آزاد کروانا ہو گا،ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خو ش آئند ہے، مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں ۔

وہ پیر کو انجمن طلباء اسلام کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے شخص کو گورنر بنا دینے سے جنوبی پنجاب کا احساس محرومی ختم نہیں ہو گا۔ جنوبی پنجاب کے حصے کا بجٹ لاہور پر خرچ کیا جاتا ہے۔بھارت بلوچستان میں بد امنی کی آگ بھڑ کا رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت بھارت کی پاکستان مخالف سازشوں کا راستہ روکے۔قومی مسائل کے ذمہ دار سدا بہار حکمران ہیں ۔

خاندانی اور موروثی سیاست نے جمہوریت کی شکل بگاڑ دی ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم نا اہل اور ناکام حکمرانوں سے مایوس اور بیزار ہے۔دہشتگردی اور انتہا پسندی پاکستان کیلئے ناسور بن چکی ہے۔انتخابی عمل میں بے قاعدگیاں بھی دھاندلی کی ایک شکل ہیں ۔ملکی سلامتی یقینی بنانے کیلئے دہشتگردوں کا خاتمہ ضروری ہے۔چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے۔چہرے نہیں نظام بدلنے سے حقیقی جمہوریت آئے گی ۔دہشتگردوں کے مددگاروں پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا ۔حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ۔

متعلقہ عنوان :