فاسٹ باولر وہاب ریاض سرے کائونٹی کیلیے دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے لندن روانہ
بدھ 13 مئی 2015 14:00
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مئی۔2015ء) عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے زمبابوے اور سری لنکا کی سیریز کی وجہ سے انگلش کائونٹی سرے کی جانب سے پورا سیزن کھیلنے کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا، انگلینڈ اوربھارت کی سیریز پر توجہ مرکوز ہے اور تینوں اہم سیریز میں میچ وننگ کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔ یہ سیریز میرے کیریئر میں اہم سنگ میل ثابت ہوسکتی ہیں۔
دلی خواہش ہے کہ اپنی بولنگ سے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کو فتح دلائوں۔ وہاب ریاض فیصل آباد کے سپر 8 ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز کی بھی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ بنگلہ دیش کے گرم موسم میں مشکل اور تھکا دینے والی سیریز کھیلنے کے بعد فاسٹ بولر وہاب ریاض منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور سے براستہ دبئی ،لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ سر ے کائونٹی کی جانب سے انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلیں گے اور 18مئی کو زمبابوے کی سیریز میں شرکت کے لئے وطن واپس آئیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر
-
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ منسوخ کر دیا گیا
-
ثانیہ مرزا نے گھرکے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی
-
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا یا نہیں؟
-
یوسی چیئرمین وجیہ الحسن کا شاہ فیصل فٹبال کلب کا دورہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان ٹینس ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد اے ٹی ایف ٹیم کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
-
ہیوگو نیس اور جان زیلینسکی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا
-
پوری توجہ انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ پر ہے، بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.