مقامی اور بین الاقوامی مانگ پورا کرنے کیلئے حکومت صوبائی سطح پر فنی تربیت کے ادارے قائم کریگی، پیر سید صدرالدین شاہ راشدی
معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے ،وفاقی وزیربرائے سمندر پارپاکستانیز
جمعرات 14 مئی 2015 20:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) وفاقی وزیربرائے سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی مانگ کو پورا کرنے کے لئے حکومت صوبائی سطح پر فنی تربیت کے ادارے قائم کرے گی ۔اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی ٹاسک فورس کے ڈائریکٹر جہانگیر خان کے سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مستقبل قریب میں دبئی ایکسپو2020 اور2022 میں قطر میں منعقد ہونے والے عالمی فیفا ورلڈ کپ کے لئے درکار ہنرمند افرادی قوت کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری، سکندر اسماعیل خان، منیجنگ ڈائریکٹر اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن حبیب الرحمان خان، ایم ڈی او ای سی اور وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیرنے وفد کو وزارت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت ہنرمند افراد ی قوت کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک سے بیرورزگاری کے خاتمے میں مدد ملے۔
انھوں نے دور افتادہ علاقوں میں ہنرمند افرادی قوت کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے دور دراز علاقوں میں بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔وفد کے سربراہ جہانگیر خان نے اقوام متحدہ کی جانب سے نوجوانوں کی فنی تربیت کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے تاکہ وہ غلط عناصر کے ہاتھوں میں جانے کے بجائے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادر کر سکیں۔ طرفین نے نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.