لاہورمیں محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی ،3 دہشت گرد گرفتار، مقدمات درج ، تحقیقات شروع کر دی گئیں

جمعرات 14 مئی 2015 22:26

لاہورمیں محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی ،3 دہشت گرد گرفتار، مقدمات ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردی گرفتار کر لیے ، مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور میں تین مبینہ دہشت گردوں کی اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران تینوں مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں خرم ، یاسر اور محبوب شامل ہیں ۔ تینوں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :