قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 29 مئی سے شروع ہوگی
جمعہ 15 مئی 2015 11:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء)پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 61 ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 29 مئی سے فیصل آباد میں شروع ہوگی ، آرگنائزنگ سیکرٹری اولیمپئن محمد انور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ریلوے، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 8 ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں 57 کلوگرام،61 کلوگرام،66 کلوگرام،70 کلوگرام،75 کلوگرام،86 کلوگرام،97 کلوگرام،120 کلوگرام شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ منیجرز میٹنگ 28 مئی کو ہوگی اور کھلاڑیوں کے ویٹ بھی اسی روز کئے جائیں گے، انور نے مزید بتایا کہ چیمپئن شپ کے انتظاما ت آئندہ چند روز میں مکمل کر لئے جائیں گے اور یہ چیمپئن شپ مصنوعی روشنیوں میں کھیلی جائے گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.