بھارت : پولیس انسپکٹر کو چشمہ لگا کر وزیر اعظم کا استقبال کرنے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 مئی 2015 17:01
بھارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) : ہندوستان دنیا بھر میں جمہوریت کا سب سے بڑا دعویدار ہے، لیکن ہندوستان میں ایک افسر کو وزیر اعظم کے استقبال پر دھوپ سے بچنے والا چشمہ لگا کر آنا مہنگا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے شورش زدہ علاقے چھتیس گڑھ کا دورہ کیا، اس علاقہ میں ماو باغیوں کی جانب سے ہندوستان سے علیحدگی اختیار کرنے کی مسلح تحریک ایک طویل عرصے سے چلائی جا رہی ہے، نریندر مودی کی آمد پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امیت کتاریا نے ان کا ستقبال کیا ، استقبال کے وقت علاقہ میں شدید گرمی کے ساتھ ساتھ دھوپ بھی سخت تھی، دھوپ سے بچنے کے لیے آفیسر نے چشمہ لگا رکھا تھا، جس کے بعدامیت کو محض اس بات پر نوکری سے معطل کر دیا گیا کہ مودی کے استقبال کے وقت اس نے چشمہ لگا رکھا تھا.
امیت کو معطل کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت نے نوٹس جاری کیا کہ اس نے ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کی خلاف ورزی کی ہے، جبکہ اس علاقہ میں ماو باغیوں کی ہندوستان سے علیحدگی کی کوششوں کے باعث نریندر مودی ہی نے ان کو ”دبنگ افسر“ کا خطاب دیا تھا.مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.