پی سی بی کی کوششیں رنگ لے آئیں،زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے کی حامی بھرلی
مہمان ٹیم شیڈول کے مطابق دورہ کرے گی ، ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی سبحان احمد زمبابوے کی ٹیم شیڈول کے مطابق پیر کو پاکستان پہنچے گی،زمبابوے کرکٹ بورڈ کے صدر ولسن مناسے نے دورے کی تصدیق کردی ہے ،تمام میچز شیڈول کے مطابق ہونگے ،چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 15 مئی 2015 17:25
لاہور / ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد زمبابوین بورڈ نے دورہ پاکستان کی حامی بھرلی،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈشہریار خان نے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم شیڈول کے مطابق پیر کو پاکستان پہنچے گی،زمبابوے کرکٹ بورڈ کے صدر ولسن مناسے نے دورے کی تصدیق کردی ہے ،تمام میچز شیڈول کے مطابق ہونگے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ صفورا گوٹھ کے بعد زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اگر مگر کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی تاہم پی سی بی نے مہمان ٹیم کو ایک مرتبہ پھر بھرپور سیکیورٹی دینے کی یقین دہائی کرائی جس پرزمبابوین کرکٹ بورڈ نے پاکستان آنے کی حامی کرلی۔گزشتہ روزاطلاعات گردش میں تھیں کہ زمبابوین وزارت خارجہ نے صفورا گوٹھ میں دن دہاڑے بس پر فائرنگ سے بھاری جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، حکام کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ٹیم کے ٹورپر کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا جب کہ دورہ پاکستان کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے زمبابوین کرکٹ بورڈ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.