عدل و انصاف کے بغیر معا شرہ قا ئم نہیں رہ سکتا ،شہرام خان ترکئی

حکمرانوں کو عوام کیساتھ عدل و انصاف کے تمام اصول اپنا نے ہونگے ،سیاستدانوں میں عوام کے درد کا احسا س ہو نا چاہئے، وزیر صحت خیبرپختونخوا

بدھ 20 مئی 2015 18:52

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) صوبائی سینئر وزیر برائے صحت اور عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کے چیر مین شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ عدل اور انصاف کے بغیر معا شرہ قا ئم نہیں رہ سکتا حکمرانوں کو اپنے عوام کے ساتھ عدل و انصاف کے تمام اصول اپنا نے ہوں گے تب ہی جا کر ہمارا معا شرہ تر قی کر سکتاہے سیاست دانوں میں عوام کے درد کا احسا س ہو نا چا ہے اور عوام کے فلا ح و بہبو د کے کا موں پر تو جہ دینی چا ہے عوام کا موں میں خیا نت نہیں ہو نی چا ہے ان کا کہنا تھا کہ پختون قوم تر قی پسند قوم ہیں پختوں اپنے بہتر مستقبل کے لیے کو ششیں کر رہا ہے ایسا تصور با لکل غلط ہیں کی ہم تر قی پسند نہیں مو جو دہ صو بائی حکو مت نو جو انون کے بہتر مستقبل کے لیے کو شاں ہیں ہماری بھر پو ر کوشش ہو گی کہ میر ٹ پر انصاف کیا جا ئے ان کا کہنا تھا کہ1947 سے لے کر اب تک صوابی کو پسماندہ رکھا گیا عوام کی حالت زار کو دیکھ کر ہم نے عوامی جمہوری اتحاد کی بنیاد رکھی جو آج خیبر پختونخواکی آواز بن چکی ہے ہم تر قی پسند سوچ لے کر عوام کے پاس گئے ہیں عوام اپنا بہتر مستقبل چا ہتا ہے اور وہ ہم دے کر ہی رہیں گے اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھاکہ صوبہ کو گیس کی فراہمی میرا خواب ہے جسے ہی گیس کی فراہمی سے پا بندی ختم کی جا ئے گی سب سے پہلے صوابی کے ان علا قوں کو گیس فرا ہم کی جا ئے گی جو گیس سے محروم ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعظم پاکستان سے کہا ہیں کہ مجھے اور کچھ نہیں چا ہے صرف اور صرف صوابی کی عوام کے لیے گیس چا ہے اس مو قع پر امیدوار ضلعی کو نسلر بلند اقبال خان تر کئی اور تحصیل کو نسلر امیدوار جمیل خان نے بھی خطاب کیا ۔