پولیو نئی نسل کو معذوری سے بچانے کی عالمی کوشش ہے‘ حاجی محمد حنیف طیب

جمعرات 21 مئی 2015 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ ،سابق وفاقی وزیر اور پولیو کے خاتمے کیلئے روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد حنیف طیب ،سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی ،انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما محمد اکرم رضوی نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں پولیوں کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملوں کے نتیجہ میں قیمتی نقصان کوبہت بڑا قومی المیہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو نئی نسل کو معذوری سے بچانے کی ایک عالمی کوشش ہے ۔

ان علاقوں میں جن علماء کے افراد ہیں وہ اُن علاقوں کا دورہ کریں اور وہاں کے افراد کو سمجھائیں کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کے متفقہ فیصلہ پر یہ مہم چل رہی ہے جس کے حق میں تمام مکاتب فکر کے علماء نے متفقہ فتوے بھی جاری کئے ہیں جس کے باوجود یہ جارحانہ اور قاتلانہ حملے نہایت افسوسناک اور شرمناک ہیں انہوں نے اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچانا قومی ضرورت ہے ضرب عضب کی کامیابی سے ملک و قوم کا مستقبل وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں علماء اور دانشوروں کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے اور پولیومہم کو سبوتاز کرنے والے ملک و قوم کے دشمنوں کے خلاف کھل کر اظہار خیال کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

دینی جماعتوں کے قائدین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم میں حصہ لینے والے تمام افراد کو مکمل تحفظ فراہم کریں اور حکومت ملک کو پولیو کے بارے میں مٹھی بھر دہشت گردوں کے پھیلائے ہوئے شکوک و شبہاب سے پاک کرے ۔

متعلقہ عنوان :