تحریک انصاف منظم دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، تحریک انصاف گزشتہ انتخابات کے نتائج کھلے دل سے تسلیم کرے،تحریک انصاف اب تحریک الزامات بن چکی ہے،ملتان کے عوامی کمیشن نے مسلم لیگ (ن)پر غیر متزلزل اعتماد کیا، تحریک انصاف جس کمیشن میں بھی جائے گی شرمندگی اٹھائے گی، عوام سیاسی جماعتوں کے اچھے کام دیکھتے ہیں الزامات نہیں، انکوائری کمیشن میں عمران خان کے کیس سے ہوا نکل رہی ہے
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعہ 22 مئی 2015 14:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف منظم دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، تحریک انصاف گزشتہ انتخابات کے نتائج کھلے دل سے تسلیم کرے،تحریک انصاف اب تحریک الزامات بن چکی ہے،ملتان کے عوامی کمیشن نے مسلم لیگ (ن)پر غیر متزلزل اعتماد کیا، تحریک انصاف جس کمیشن میں بھی جائے گی شرمندگی اٹھائے گی، عوام سیاسی جماعتوں کے اچھے کام دیکھتے ہیں الزامات نہیں، انکوائری کمیشن میں عمران خان کے کیس سے ہوا نکل رہی ہے۔
جمعہ کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف منظم دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، تحریک انصاف گزشتہ انتخابات کے نتائج کھلے دل سے تسلیم کرے،سیاست ہوش مندوں کا کام ہے۔(جاری ہے)
رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملتان کے عوامی کمیشن نے مسلم لیگ (ن)پر غیر متزلزل اعتماد کیا، کنٹونمنٹ بورڈ میں بھی عوامی کمیشن نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کیا، تحریک انصاف اب تحریک الزامات بن چکی ہے، تحریک انصاف جس کمیشن میں بھی جائے گی شرمندگی اٹھائے گی، عوام سیاسی جماعتوں کے اچھے کام دیکھتے ہیں الزامات نہیں، تحریک انصاف الزام لگا دیتی ہے، ثبوت بعد میں تلاش کرتی ہے، عمران خان ہوش کے ناخن لیں، پہلے ملک کا بہت نقصان کر چکے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نامزد گواہوں نے ہی الزامات کی تردید کر دی ہے، انکوائری کمیشن میں عمران خان کے کیس سے ہوا نکل رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.