پی اے سی کا انجینئر بن کر یورپ اور امریکہ کا دورہ کرنے والے وزارت پٹرولیم کے ایڈیشنل سیکرٹری جی اے صابری کے خلاف تحقیقات کا حکم
جمعہ 22 مئی 2015 15:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری جی اے صابری کی طرف سے خود کو انجینئر ظاہر کر کے یورپ‘ امریکہ‘ دبئی اور جاپان کے دورے کرنے کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے سال 2010-11ء میں جی اے صابری ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم تھے اور اس سے قبل وہ ڈائریکٹر جنرل کنسیشن 5 سال سے زائد تک خدمات انجام دیتے رہے ہیں جہاں انہوں نے آئل مارکیٹنگ اور ایکسپوزنگ کمپنیوں سے قریبی تعلقات پیدا کر لئے تھے۔
جی اے صابری نے خود کو پٹرولیم انجینئر ظاہر کیا اور انجینئرنگ کے کوٹہ پر لندن‘ پیرس‘ امریکہ وعیرہ کے دورے کرتے رہے ہیں۔ اس کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں سیکرٹری پٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ سارے معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
22مئی۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر پٹرولیم او پی اے سی کے رکن نوید قمر نے بتایا کہ جی اے صابری کے خلاف متعدد مالی بے ضابطگیوں کی رپورٹس سامنے آتی رہتی تھیں تاہم موصوف نے ریٹائرمنٹ کے بعد میرے ہی خلاف کتاب لکھ ڈالی ہے جس میں الزامات کی بوچھاڑ کی گئی ہے نوید قمر نے کہا میں ان الزامات کی بھرپور تردید کرتا ہوں۔مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.