زنا بالجبر کے کیس میں ملزم اشتہاری قرار

جمعہ 22 مئی 2015 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عطا ربانی نے زنا بالجبر کے کیس میں ملزم علی جاسم کو اشتہاری قرار دیدیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے زنا بالجبر کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

علی جاسم کے خلاف امبر لیاقت نے درخواست دی تھی کہ اس نے شادی کا اشتہار دیا اس پر رابطہ کر کے علی جاسم ہمارے گھر ایا اور مجھے اپنا گھر دکھانے کی دعوت تھی اور مجھے ایک فلیٹ میں لے گیا اور 4 دن تک قید رکھا اور جبراً میرے ساتھ زیادتی کی اور بعد ازاں شادی سے مکر گیا۔

عدالت کے بارہا حکم دینے پر ملزم پیش نہ ہوا اور پولیس بھی اسے گرفتار نہ کر سکی جس پر عدالت نے اس کے خلاف اشتہار جاری کرنیکا حکم دیا۔