ڈیرہ اسماعیل خان میں 30 مئی کو بلدیاتی انتخابات میں 6لاکھ48 ہزار977 ووٹرزاپناحق رائے دہی استعمال کرینگے

جمعہ 22 مئی 2015 16:38

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 30مئی 2015ء کومنعقدہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں ضلع بھرسے6لاکھ48 ہزار977 ووٹرزاپناحق رائے دہی استعمال کرینگے‘الیکشن میں ضلع بھرسے 313امیدوارضلع کونسل اور366امیدوارتحصیل کونسل حصہ لے رہے ہیں۔پولیس نے ضلع کوچھ سرکلز‘چودہ سیکٹرزاور53سب سیکٹرزمیں تقسیم کرکے سیکورٹی پلان کوحتمی شکل دیدی۔

بارہ ہزارسے زائدپولیس اہلکار‘بائیس ریٹرننگ آفیسرز اوربائیس اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرزبیک وقت اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینگے۔207پولنگ سٹیشنزکوحساس ترین اور254کوحساس قراردیدیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں30مئی2015ء کومنعقدہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں6لاکھ48ہزار977ووٹرزاپنے ووٹ کااستعمال کرینگے۔

(جاری ہے)

ضلع بھرمیں ممبرضلع کونسل کے امیدواروں کی تعداد313جبکہ ممبرتحصیل کونسل کے امیدواروں کی تعداد366ہے جن میں سے تحصیل ڈیرہ پرممبرضلع کونسل کی نشست پر145‘ممبرتحصیل کونسل ڈیرہ کیلئے 170 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

تحصیل پہاڑپورمیں ممبرضلع کونسل کیلئے 71‘ممبرتحصیل کونسل کیلئے77‘تحصیل درابن میں ممبرضلع کونسل کیلئے19‘ممبرتحصیل کونسل کیلئے22امیدوار‘تحصیل کلاچی میں ممبرضلع کونسل کیلئے42‘ممبرتحصیل کونسل کیلئے 45اورتحصیل پروآمیں ممبرضلع کونسل کیلئے36اورممبرتحصیل کونسل کیلئے 52ممبران حصہ لے رہے ہیں۔الیکشن میں پی ٹی آئی‘سہ فریقی اتحاد‘ن لیگ‘آزاداورجماعت اسلامی کے امیدوارمیدان میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکے فرائض ڈپٹی کمشنرڈیرہ نثاراحمدمہمندسرانجام دے رہے ہیں۔بائیس ریٹرننگ آفیسرزاوربائیس اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسربھی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینگے۔ڈی آراوالیکشن کمپلینٹ سیل ڈی سی آفس میں قائم کیاگیاہے۔جسکافون نمبر 0966-731102ہے۔ضلع بھرمیں671پولنگ سٹیشنزمیں سے 207پولنگ سٹیشنزکوحساس ترین جبکہ 254پولنگ سٹیشنزکوحساس جبکہ 190پولنگ سٹیشنزکونارمل قراردیاگیاہے۔

پولیس نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو6سرکلز‘14سیکٹرزاور53سب سیکٹرزمیں تقسیم کردیاگیا۔ہرسیکٹرکاانچارج ڈی ایس پی ہوگا۔پولنگ کے روزمین کنٹرول روم پولیس لائن میں قائم ہوگاجبکہ رینج کنٹرول روم ڈی آئی جی آفس میں قائم ہوگا۔اسی طرح منی کنٹرول روم بھی بنائے جائینگے جوکلاچی‘پہاڑپور‘صدراورپروآکی حدودمیں قائم کئے جائینگے۔پولنگ کے روزپولیس کے کل12ہزار588اہلکاربیک وقت ڈیوٹیاں سرانجام دینگے۔ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی 49یونین کونسلزمیں مردوں کیلئے207‘خواتین کیلئے191جبکہ مردوخواتین کیلئے مشترکہ273پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :