تحریک انصاف جس کمیشن میں بھی جائے گی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
جمعہ 22 مئی 2015 16:46
اسلام آباد ۔ 22مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جس کمیشن میں بھی جائے گی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستان تحریک انصاف تحریک الزامات کی جماعت بن چکی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو چاہئے کہ الزامات کی پارٹی تو ختم ہو چکی ہے اب کسی نئی پارٹی کی تلاش کریں، تحریک انصاف کا الزامات کا سفر سابق چیف جسٹس سے شروع ہو کر پپو بٹ پر ختم ہو گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جوڈیشل انکوائری کمیشن کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایک کمیشن یہ ہے جس کی کارروائی آپ لوگ دیکھ رہے ہیں اور ایک کمیشن عوامی کمیشن ہے، پاکستان تحریک انصاف جس کمیشن میں بھی جائے گی اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملتان کے عوامی کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب قرار دے کر ثابت کر دیا ہے کہ ملتان سمیت ملک بھر کی عوام وزیراعظم محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسوں پر مکمل اعتماد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان کی اس نشت پر الیکشن 2013ء میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار پانچ ہزار ووٹ کی برتری سے جیتا تھا تاہم ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی منفی سیاست کے باعث 10 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تحریک الزامات کی جماعت بن چکی ہے، پہلے الزامات عائد کرتے ہیں اور پھر ثبوت تلاش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے کہتا ہوں کہ سیاست جذبات کا نام نہیں ہے وہ ہوش کے ناخن لیں اور پاکستان کے شہروں کو بند کرکے معاشی نقصان نہ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ الزامات کی پارٹی تو ختم ہو چکی ہے، عمران خان کو چاہئے کہ اب کسی نئی پارٹی کو تلاش کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.