مولانا فضل الرحمن کی سعودی عرب میں دہشت گردانہ واقعے کی مذمت، ہلاکتوں پر اظہار افسوس
پاکستان دہشت گردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہے ،مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب کیساتھ ہیں،دہشت گردوں کا مقصد سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنا ہے،بیان
جمعہ 22 مئی 2015 17:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب کے صوبے قطیف میں دہشت گردی کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہونیوالی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ مسجد میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانہ نا صرف قابل مذمت بلکہ اسلام کے زریں اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا میں دہشت گردی اغیار کی مداخلت کارانہ پالیسیوں کا شاخسانہ ہے اور دہشت گرد بالواسطہ یا بلاواسطہ اغیار کے ایجنڈا کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے دکھ وغم میں برابر کے شریک ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.