(ن) لیگ کے مرکزی اورصوبائی حکمران ملک کو بڑی بے دردی سے لوٹ رہے ہیں،ملک میں صنعتکار، سرمایہ دار اورجاگیر دار ہی حکمران بن سکتے ہیں،موجودہ حکومت نے دھاندلی کر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیخ عباس رضا کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 22 مئی 2015 18:34

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) (ن) لیگ کے مرکزی اورصوبائی حکمران ملک کو بڑی بے دردی سے لوٹ رہے ہیں،ملک میں صنعتکار، سرمایہ دار اورجاگیر دار ہی حکمران بن سکتے ہیں،موجودہ حکومت نے دھاندلی کر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیخ عباس رضا نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کوششیں اور کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی اور عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کے حالات انتہائی خراب ہیں، دھاندلی زدہ حکومت کا زیادہ دیر تک رہنا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔موجودہ حکومت نے عوام کو دو وقت کی روٹی میں الجھا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دلدل میں دھنس چکا ہے۔شیخ عباس نے کہا کہ حکومت نے تاریخی دھاندلی کر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی مگر تحریک انصاف دھاندلی زدہ حکومت کے سامنے ڈٹ گئی۔