پاکستان ریلویز، پاکستان سٹیل ملز کا کنزیومر ڈیلر بن گیا
جمعہ 22 مئی 2015 18:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان ریلویز، پاکستان سٹیل ملز کا کنزیومر ڈیلر بن گیا ۔ یہ فیصلہ ریلوے ہیڈکوارٹر میں پاکستان سٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ر) ظہیر احمد خاں اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور کی ملاقات میں ہوا۔ اس موقع پر ریلویز اور سٹیل ملز کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
پاکستان سٹیل ملز کی طرف سے پاکستان ریلویز کو کنزیومر ڈیلر شپ کا لیٹر جاری کیا جارہا ہے۔ کنزیومر ڈیلر شپ کے تحت پاکستان ریلویز اپنی ضرورت کی اشیاء باہر سے خریدنے کی بجائے پاکستان سٹیل ملز سے براہِ راست خرید سکے گا۔ اس کے لیے ان اشیاء کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان ریلویز جھمپیر اور ماتلی سے ڈالومائیٹ اور لائم سٹون ، پاکستان سٹیل ملز تک پہنچائے گا جس کے لیے سٹیل ملز کو جانے والی ریلوے سائیڈنگ کی تعمیر و مرمت کا کام ایک ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.