تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم سے آسٹریلوی نمائندے ڈیوڈ وائیں کی ملاقات

خطے کی عمومی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 22 مئی 2015 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) آسٹریلوی حکومت کے جنوبی ایشیاء کے لیے نمائندے ڈیوڈ وائیں کی چیئرمین تحریک انصاف کے مشیر اور سابق سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پا کستان تحر یک انصاف ملک میں انصاف،عوامی حقوق کی پاسداری اور جمہوری عمل کے استحکام کے لیئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

جوڈیشنل کمیشن کا قیام تحریک انصاف کی کاوشوں کا ثمر ہے اور اس کے نتیجے میں ملک میں انتخابی عمل میں شفافیت لا ئی جاسکے گی اور عوام کا جمہوریت، جمہوری عمل اور اداروں پر اعتماد بحال ہوگا۔ ملاقات کے دوران خطے کی داخلی اور عمومی سیا سی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔