کراچی،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رحجان ڈالر کی قیمت خرید101.98روپے سے گھٹ کر101.95روپے اور قیمت فروخت102.03روپے سے گھٹ کر 102روپے ہوگئی
پیر 25 مئی 2015 21:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رحجان دیکھا گیا۔
(جاری ہے)
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 3پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید101.98روپے سے گھٹ کر101.95روپے اور قیمت فروخت102.03روپے سے گھٹ کر 102روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 103.10روپے سے بڑھ کر 103.35روپے اور قیمت فروخت103.35روپے سے بڑھ کر 103.55روپے ہوگئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے یورو کی قدر 25پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید114روپے سے کم ہوکر113.50روپے اور قیمت فروخت114.75روپے سے کم ہوکر114.50ہوگئی جبکہ 10پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت160.50روپے سے بڑھ کر 160.60روپے پر جا پہنچی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز روپے کی نسبت یواے ای درہم کی قدرمیں 5پیسے کا اضافہ ہوگیااوریواے ای درہم کی قیمت فروخت28.30روپے سے بڑھ کر 28.35روپے ہوگئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت27.60روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.