پانی کا بحران مصنوعی ہے،پی پی اور متحدہ نے پیدا کیا،آفاق احمد
رینجرز نظام سنبھال لے توسپلائی ایک دن میں بحال ہوجائیگی ،بحران کراچی آپریشن سبوتاژ کرنے کے لیے پیدا کیا گیا
پیر 25 مئی 2015 22:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں پانی کے بحران پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں پانی کا بحران مصنوعی ہے جسے پیپلزپارٹی اور متحدہ نے جان بوجھ کرپیدا کیا ہے تاکہ عوام کو سڑکوں پر لاکر دہشت گردوں اور بدعنوانوں کیخلاف آپریشن کو سبوتاژ کیا جاسکے ۔ آفاق احمد نے کہاکہ عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ طویل عرصہ اقتدار میں رہنے اور واٹربورڈ جیسے ادارے پر آج بھی مکمل کنٹرول رکھنے کے باوجود اس ادارے کو لوٹنے کے علاوہ کیا کیا،آج بدعنوانیوں اور نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے احتجاج کا ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور متحدہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے اپنے دہشت گرداور بدعنوان عناصر کو بچانے کے لیے متحدہوکر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں کررہے ہیں اور پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کو سڑکوں پر لانے کی سازشیں کررہے ہیں تاکہ آپریشن کا رخ موڑا جاسکے ۔(جاری ہے)
آفاق احمد نے کہاکہ عوامی مفاد میں اگر رینجرزواٹر بورڈ کا نظام سنبھال لے تو پانی کی سپلائی ایک دن میں بحال ہو جائیگی ۔آفاق احمد نے کہاکہ منتخب نمائندے اگر عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے اور انہوں نے بھی عوام کی طرح سڑکوں پر احتجاج کرنا ہے تو عوام ایسے عناصر کو آئندہ ووٹ دینے سے گریز کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.