چندرپال کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا، ان کی ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، کلائیو لائیڈ
پیر 25 مئی 2015 22:41
اینٹیگا۔ 25مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور سابق کپتان کلائیو لائیڈ نے کہا ہے کہ شیو نارائن چندر پال کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹریننگ کیمپ سے ڈراپ کیا گیا ہے، ویسٹ انڈیز کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں تاہم مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ 40 سالہ چندر پال کو انگلینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹریننگ کیمپ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں کلائیو لائیڈ نے کہا کہ شیو نارائن چندر پال کی ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، دو دہائیوں سے وہ ویسٹ انڈین ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کی فارم اور گزشتہ میچز میں خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سخت فیصلہ کرنا پڑا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں سینئر کھلاڑیوں کا خلا پر کیا جا سکے۔ شیونارائن چندر پال ویسٹ انڈیز کی جانب سے 164 ٹیسٹ میچز میں 51.37 کی اوسط سے 11867 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 30 سنچریاں اور 66 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے ساتویں اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے بلے باز ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.