افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

راشد خان سپن ڈپارٹمنٹ کی قیادت کریں گے، مجیب الرحمان، نور احمد، ننگیال خروٹی اور تجربہ کار محمد نبی کی معاونت حاصل ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 مئی 2024 11:59

افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مئی 2024ء ) افغانستان نے جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں راشد خان ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ اس سال کے شروع میں آئرلینڈ کے خلاف افغانستان کے لیے ڈیبیو کرنے والے ننگیال خروتی ، جنہوں نے صرف 5.90 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ تین میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں، شاندار کارکردگی کے بعد اسکواڈ میں جگہ حاصل کی ہے۔

مزید برآں سکواڈ میں محمد اسحاق ایک ہونہار وکٹ کیپر بلے باز ہیں جنہوں نے اس سے قبل 2020ء اور 2022ء کے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کی نمائندگی کی تھی۔ راشد خان سپن ڈپارٹمنٹ کی سربراہی کریں گے جنہیں مجیب الرحمان، نور احمد، ننگیال خروٹی اور تجربہ کار محمد نبی کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء فاسٹ باؤلنگ آرسنل میں نوین الحق، فرید احمد اور فضل الحق فاروق شامل ہیں۔

افغانستان اسکواڈ رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الرحمٰن حق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک پر مشتمل ہوگا جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں صدیق اٹل، حضرت اللہ زازئی، سلیم صافی شامل ہوں گے۔