زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناس نے آئی سی سی سے پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی بدلنے کا مطالبہ کر دیا
منگل 26 مئی 2015 13:31
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناس نے انٹر نیشنل کر کٹ کونسل سے پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی بدلنے کا مطالبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشل کر کٹ کیلئے محفوظ ملک ہے آئی سی سی اس حوالے سے اپنی پوزیشن پر نظر ثانی کر ے،ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک پاکستان میں جا کر کر کٹ کھیلیں ،پاکستانی عوام کی طرف سے شاندار استقبال پر انکے شکر گزار ہیں ۔
غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جو پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے خوفزدہ ہیں انھیں ہماری ٹیم کے جاری ٹور کے دوران یہاں آنا چاہیے۔ ولسن نے کہا کہ زمبابوین اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیٹی نے وزارت خارجہ سے مشاورت کی اور وہاں پر کسی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور پر جو کچھ کراچی میں ہوا اس سے خدشات بڑھے، میں نے کمیٹی کے آفیشلز سے ملاقات کرنا چاہی مگر وہاں سے جواب آیا کہ وہ مصروف ہیں، ہمارے پاس بھی وقت نہیں تھا، ٹیم کی روانگی سے قبل صرف دو دن باقی تھے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
-
برما آفریدی فٹبال کلب ملیرکے صدر محمد یونس آفریدی کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
محبت کی شادی کرنے والے ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں طول پکڑنے لگیں
-
میکسیمو اور آندرس کو اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
-
آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے کمنٹیٹرز کا اعلان کر دیا
-
امریکا اوربنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 26مئی کو کھیلا جائے گا
-
محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا
-
شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے ایمبیسیڈر مقرر
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی کو تنقید کا سامنا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، گریم سوان نے ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہ کیا
-
پونٹنگ ،اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.