صوبائی وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس ،سکیموں کی بروقت تکمیل پر زور

منگل 26 مئی 2015 17:14

کوئٹہ۔26مئی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)) ترقیاتی سکیموں برائے 2014-15 پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں حافظ عبدالباسط سیکرٹری محکمہ بلدیات، محمد اقبال مروت ناظم اعلیٰ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی اور سکیمات پر عملدرآمد کرنے والے اضلاع کے نمائندوں اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

محمد اقبال مروت ناظم اعلیٰ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی اور اختر بلوچ ڈائریکٹر ٹیکنیکل بلدیات نے ترقیاتی سکیمات پر کام کے حوالے سے صوبائی وزیر کو تفصیلاً آگاہ کیا۔ اجلاس میں محکمہ کے سال2014-15 کی سکیمات پر کام کی رفتار پر تفصیلی بحث ہوئی ۔ صوبائی وزیر نے ان سکیمات کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔