منگھوپیرلپروسی اسپتال کا گیس کنکشن منقطع ہونے کے باعث مریضوں کو مشکلات ،سرجری کا سلسلہ عارضی طور پر بند
منگل 26 مئی 2015 17:32
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) منگھوپیرلپروسی اسپتال میں گذشتہ تقریباً ایک ماہ سے گیس کا کنکشن کٹ جانے کی وجہ سے آنکھوں کے شعبہ میں آنے والے مریضوں کی سرجری کرنے کا سلسلہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے ایم سی کے ماتحت منگھوپیر کے علاقے میں واقع تاریخی منگھولپروسی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے گیس کا کروڑوں روپے کا بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے کمپنی نے تقریباً ایک ماہ قبل گیس کنکشن کاٹ دیا ، جس کی وجہ سے اسپتال کے شعبہ امراض چشم میں سرجری کی غرض سے آنے والے مریضوں کو عباسی شہید اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں روانہ کیا جاتا ہے ۔
ذرائع نے کہا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے آنکھوں سرجری کے لیے استعمال ہونے والے آلات صراحی کی اسٹرلائزیشن نہیں ہو رہی ، جس کی وجہ سے آپریشن کی سہولت بند کر دی ہے ۔ اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر محمد علی عباسی نے بتایا کہ گیس کٹ جانے کی اطلاع اعلیٰ حکام کو نہیں دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.