پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ‘بے لگا م محکمے عوامی مسائل میں دن بدن اضافے کا سبب بن رہے ہیں ‘ڈسکہ میں وکلاء کے ساتھ پیش آنے و ا لے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نائب صدر چوہدری افتخار احمد سیکریڑی اطلاعات شجاعت حیدر نقوی کی پارٹی کارکنوں سے گفتگو

منگل 26 مئی 2015 22:35

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نائب صدر چوہدری افتخار احمد سیکریڑی اطلاعات شجاعت حیدر نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے بے لگا م محکمے عوامی مسائل میں دن بدن اضافے کا سبب بن رہے ہیں ڈسکہ میں وکلاء کے ساتھ پیش آنے و ا لے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پیپلز پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں وکلا برادری کے ساتھ کھڑی ہے حکمران آج عوامی مسائل سننے کو تیار نہیں ڈسکہ کاواقع سانحہ ماڈل کی کڑی دیکھائی دیتا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز سیکریٹریٹ نیو کٹاریاں میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا اْنھوں نے کہا پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں کوئی جادو کی چھڑی کام نہ آئے گی بل آخر پیپلز پارٹی ہی اکثریت حاصل کرے گی اْنھوں نے کہا پیپلز پارٹی نچلی سطع پر اقتدار کی حامی ہے بلدیاتی نظام کی توڑو مڑوڑ کسی صورت برداشت نہیں اْنھوں نے کہا کارکن الیکشن کی تیاریاں تیز کریں قربانیاں دینے والے نظریاتی کارکن ہی پیپلز پارٹی کہ اْمیدوار ہونگے۔