پاکستان نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بارمیچ میں دو مرتبہ 150 رنز سے زائد کی شراکت کا اعزاز حاصل کر لیا

بدھ 27 مئی 2015 13:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پاکستان نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بارمیچ میں دو مرتبہ 150 رنز سے زائد کی شراکت کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں کپتان اظہرعلی اور محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو 170 رنز کا آغاز فراہم کیا۔جس کے بعد شعیب ملک اور حارث سہیل نے 200 رنزسے زائد کی شراکت قائم کی۔ یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک میچ میں دو بار 150 رنز کی شراکت قائم ہوئی ہے جب کہ مجموعی طور پر ون ڈے کرکٹ میں یہ پانچواں موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :