شجاع آباد ، سنگ دل شخص نے بیٹی ، بیوی ، مہمان پر تیزاب پھینک دیا
بدھ 27 مئی 2015 16:09
شجاع آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے راجہ رام میں سنگ دل باپ نے گھریلو ناچاکی پر بیٹی ، بیوی سمیت گھر آئے مہمان پر تیزاب پھینک دیا ، تینوں متاثرہ افراد کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعہ کا نوٹس ، آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز شجاع آباد کے علاقے راجہ رام میں گھریلو ناچاکی پر سنگ دل شوہر نے طیش میں آکر بیوی بیٹی اور گھر آئے مہمان پر تیزاب پھینکا ملزم وقوع کے بعد موقع سے فرار ہوگیا واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے شور کی آواز سنتے ہی گھر پہنچ کر فوری طور پر زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیسی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردیا ہے ۔
دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے منہ پر تیزاب پھینکا گیا جس سے تینوں کا منہ جھلس گیا زخمیوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے،د وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی فوجی کارروائی: رفح چھوڑنے پر مجبور آٹھ لاکھ لوگ دربدر
-
چین پر یکطرفہ معاشی پابندیاں خارجہ پالیسی ہتھیار نہ بنائیں، دوہان
-
ہم نے خود ٹکٹ خریدے، حکومت نے کوئی مدد نہیں کی
-
پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے ملک میں کوئی بحران نہیں ہے
-
کرغستان سے پاکستانی طلبا کا انخلا شروع
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی پاکستان واپسی کے اخراجات اٹھانے کی پیش کش
-
جہانگیرخان ترین کی حکومتی راہداریوں میں واپسی
-
میری عمر بھی 50 سال ہے، مریم نواز کی ویڈیو وائرل،صارفین کا اظہار حیرانگی
-
پاکستان کو تباہ و برباد کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے،ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر مارشل لاء لگا دیا گیا، نواز شریف
-
پے درپے 3 ہیٹ ویووز کا الرٹ جاری
-
بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد و یقینی بنایا جائے‘بلاول بھٹو کا مطالبہ
-
وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.