جہانگیرخان ترین کی حکومتی راہداریوں میں واپسی

وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل کر لیا

ہفتہ 18 مئی 2024 23:25

جہانگیرخان ترین کی حکومتی راہداریوں میں واپسی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیرخان ترین کی حکومتی راہداریوں میں واپسی ہوئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جہانگیر خان ترین کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اکنامک ایڈوائزری کونسل کے دیگر ارکان میں ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم، مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر اور سلمان احمد بھی شامل ہیں۔جہانگیر ترین نے 8 فروری کے عام انتخابات میں اپنی دونوں نشستوں پر شکست کے بعد پارٹی سربراہی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔