جرمنی میں دوسری جنگ عظیم کا بم ملنے کے بعد20ہزار افراد کو شہر چھوڑنے کی ہدایت
بدھ 27 مئی 2015 17:37
برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) جرمنی کے شہر کولون میں دوسری جنگ عظیم کے ایک ٹن وزنی بم کو ناکارہ بنانیکیلئے 20ہزار افراد کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی اس دوران سکولوں اور نرسریوں کے ساتھ ساتھ چڑیا گھر بھی بند رہیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں حکام نے کولون شہر میں دوسری جنگ عظیم کے ایک ٹن وزنی بم کو ناکارہ بنانے کیلئے تقریباً 20 ہزار افراد کو ان کے گھر چھوڑنے کے لیے کہا ہے۔
شہر میں جنگ کے بعد ہونے والے سب سے بڑے انخلا کے دوران سکولوں اور نرسریوں کے ساتھ ساتھ چڑیا گھر بھی بند رہیں گے۔راۂل کے علاقے میں ریٹائر ہونے والے اور معذور افراد کے لیے بنائے گئے مراکز میں رہنے والے تقریباً 1100 افراد کو بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
جرمنی میں ان پھٹے بموں کا ملنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران اتحادی بمباروں نے کولون شہر کو نشانہ بنایا تھا۔
ایک ہزار کلوگرام کا یہ بم میولیہم پل کے قریب سے ملا تھا۔ شہر کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دوران جہاز رانی اور فضائی حدود بھی بند ہوں گی۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ بم جمعے کو پائپ لائن کی تعمیر کے لیے ہونے والی تیاری کے دوران ملا تھا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک امریکی طرز کا بم ہے جو زمین میں 16 فٹ نیچے دبا ہوا تھا۔ اس بم کے ملنے والے مقام سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے، اور وہاں بسنے والے چھ سو رہائشیوں کو بدھ کو وہاں سے نکال دیا گیا۔جرمنی میں ہر سال سینکڑوں ان پھٹے بم دریافت کیے جاتے ہیں۔ عام طور پر انھیں محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا لیا جاتا ہے۔ تاہم 2010 میں ایک بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ 2011 میں جرمنی میں سنہ 1945 کے بعد سے بم کو ناکارہ بنانے کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا تھا، جس میں دوسری جنگ عظیم کے دو بم راۂن دریا میں سے ملے تھے اور انھیں کولبینز میں ناکارہ بنانے کے لیے رکھا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.