سرتاج عزیز کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات ‘ خطے کی صورتحال اور یمن کے بحران پر بھی تبادلہ خیال
جمعرات 28 مئی 2015 14:18
اسلام آباد/کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) x`پاکستان نے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا ہے وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر سے کویت میں ہونے والی 42ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات کی مشیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ کو اپنے ملک میں وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انتہائی قریبی ‘ برادرانہ اور سٹریٹجک تعلقات ہیں یہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور وقت کے ساتھ ان میں استحکام آرہا ہے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا سعودی وزیر نے اپنے ملک کی ترقی میں 20لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے گرانقدر کردار کو سراہاملاقات کے دور ان خطے کی صورتحال اور یمن کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا انہوں نے سعودی وزیر کو یمن کا بحران پر امن طریقے سے حل کر نے کیلئے پاکستان کی جانب سے علاقائی ممالک سے رابطوں کیلئے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا سرتاج عزیز نے سعودی وزیر خارجہ آپریشن ضرب عضب کے کامیاب نتائج اور پاکستان میں معاشی صورتحال کی بہتری کے بارے میں بتایا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.