انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، اب سری لنکا کی ٹیم بھی آئے گی‘رانا مشہود،پاکستان میں آکر بہت خوشی ہوئی ہمیں بہترین سکیورٹی اور سہولتیں فراہم کی گئی ہیں‘چگمبورا ،تقریب میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے زمبابوے اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو سوئنیر پیش کئے گئے ، سپورٹس بورڈ پنجاب ،پی سی بی کے باہمی تعاون سے کرکٹ کی بحالی ممکن ہوئی‘ عشائیہ سے صوبائی وزیر کھیل کا خطاب
جمعرات 28 مئی 2015 23:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2015ء) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم اور زمبابوے حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اورا ن کی محبت اورتعاون ہمیشہ یاد رکھیں گے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت نے فول پرو ف انتظامات کئے ہیں ،بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے اب پاکستان کیلئے کھل گئے ہیں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم بھی جلدپاکستان آئے گی ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے پی سی ہوٹل میں سپورٹس بوردڈ پنجاب کی طرف سے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا رانا مشہود نے کہا مسلم لیگ رہنما میاں حمزہ شہباز شریف کی رہنمائی میں وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کیلئے مثبت سر گرمیوں کیلئے سہولتیں فراہم کی گئی اسی سلسلہ میں سپورٹس فیسٹیول 2011ء کا انعقاد کیا گیا جس میں 12لاکھ نوجوانوں نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.