خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات،جھگڑوں اوردہشتگردی کا خطرہ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی،سیکورٹی سخت

جمعہ 29 مئی 2015 14:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء )بلدیاتی انتخابات کے روزانتخابی جھگڑوں اوردہشتگردی کے ممکنہ اطلاعات کے بعد حکومت نے ہسپتالوں میں ہرقسم کی تیاری کے احکامات جاری کردئیے ، جس کیلئے ایمرجنسی نافذ کی گئی ۔

(جاری ہے)

صوبے کے محکمہ داخلہ کی جانب سے موصولہ ان اطلاعات کہ انتخابات کے روزدہشتگردی کے خطرات موجود ہیں اورانتخابی عمل کے دوران لڑائی جھگڑوں میں لوگوں کی بڑی تعداد میں زخمی ہونے کے خدشات بھی ہیں ، جس کے بعد سے صوبائی حکومت نے اسپتالوں کوان حالات سے نمٹنے کیلئے تیاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔

صوبائی وزیرصحت کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری بیان میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ حکومت حالات سے نمٹنے کیلئے تیارہے اوراسپتالوں میں دیگرعملے کے علاوہ ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق الیکشن کے دن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں ایمریجنسی سیل بھی قائم کیا جائیگا جو الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک کام کریگا۔