وفاق اور سندھ حکومت کا چھوٹی مچھلی کے شکار کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
فشریز پر چھوٹی مچھلی کی خریدو فروخت اور گہرے سمندرمیں ٹرالرز کی فشنگ پر پابندی ، مچھلی کیلئے 55ایم ایم اور جھینگے کیلئے 25ایم ایم کے جال کی حد مقرر چھوٹی مچھلی سے پولٹری فیٹ بنانے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم، وفاقی وزیر نے سندھ حکومت کو کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا
جمعہ 29 مئی 2015 21:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) وفاقی اور سندھ حکومت نے چھوٹی مچھلی کا شکار کرنے والوں کے خلاف مشترکہ طور پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، چھوٹی مچھلی سے پولٹری فیٹ بنا کر ایکسپورٹ کرنے والی صنعتوں کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے، فشریز میں چھوٹی مچھلیوں کی خریدو فروخت اور گہرے پانی میں ٹرالرز کے ذریعے مچھلیاں پکڑنے پر پابندی عائد کردی ہے، مچھلی کیلئے 55ایم ایم اور جھینگے کے لیے 25ایم ایم کے جال کی حد مقرر کردی ہے، چھوٹی مچھلیاں پکڑنے، انہیں پراسیس کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
یہ فیصلے وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی کامران مائیکل کی زیر صدارت پی این ایس سی بلڈنگ میں منعقدہ اجلاس میں کیے گئے۔ اجلاس میں چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل شفقت جاوید، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز جام خان شورو، چیئرمین پی این ایس سی عارف الٰہی، قائم مقام چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی اور دیگر اداروں کے حکام موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.